صلاحیتوں کو اللہ کی راہ میں لگانا اصل کام ہے،اسماء سفیر

200

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے آئی یوتھ خواتین جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت ’’وے ٹو جنتہ‘‘ کیمپ کی اختتامی تقریب قباء آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت ناظمہ کراچی اسماء سفیرنے کی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین پر ثابت قدمی کے ساتھ جم کر کھڑا ہونا اورصلاحیتوں کو اللہ کے راستے میں لگانا ہی اصل کام ہے۔ انقلاب لانے والوں کو اپنی آرزئوں کو جنت کی آرزو سے بدلنا ہوتا ہے جب ہی انقلاب برپا ہوتا ہے۔ جب ہم قرآن کو اپنا آئین بنائیں اور نفس کو بندگی کے مطابق ڈھالیں گے تب ہی ہم طاغوت کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوںگے۔ تقریب Explore Your Potential کے موضوع پر نگراں جے آئی یوتھ ضلع قائدین ثریا ملک نے ورکشاپ کروائی۔تقریب میں یوتھ میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ یوتھ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے کنٹنٹ رائٹنگ، ویڈیو میکنگ اور حسن قرأت کے مقابلے رکھے گئے ۔