ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلیے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

303

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میںامریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اہلخانہ کی ملاقات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے؟ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، اس معاملے پر مطمئن کیا جائے۔ درخواست گزار نے کہا کہ دلائل کیلیے مہلت دی جائے، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے خرم لاکھانی ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ درخواست فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ان کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔