کراچی دھرنا شہر کو اپنے اصل کی طرف لوٹا رہا ہے‘ مشتاق احمد خان

262

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام سندھ حکومت کے منظور کردہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ سخت سردی کے باوجودبزرگ ،خواتین، بچوں اورنوجوانوں کی بڑی تعداد دھرنے کاحصہ ہیں۔جدوجہدآگے بڑھ رہی ہے، جماعت اسلامی کاپیغام پھیل رہاہے ،قافلے کونئے مسافر ملتے چلے جارہے ہیںکراچی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہاہے۔