فضل الرحمن اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ

298

اسلام آباد:پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاس تبدیلی سمیت اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔