امریکی صدر کی مہنگائی سے متعلق سوال پر صحافی کو گالی

346

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس فوٹو آپشن کے موقع پر ایک صحافی کو مہنگائی سے متعلق سوال پر گالی دی جو مائیکروفون پر ریکارڈ ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداریکے مطابق جب وائٹ ہاس میں جاری پروگرام کے اختتام پر صحافی کمرے سے باہر نکلنے لگے تو کنزرویٹو پارٹی کے پسندیدہ چینل فاکس نیوز کے نمائندے نے امریکی صدر سے مہنگائی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا مڈٹرم الیکشن سے قبل ملک میں موجود مہنگائی سیاسی بوجھ ہے۔جس کے جواب میں ڈیموکریٹک رہنما، جو مائیکروفون آن ہونے سے ممکنہ طور پر آگاہ نہیں تھے، نے مہنگائی سے متعلق سنجیدہ سوال کو مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑا اثاثہ ہے، مزید مہنگائی، پھر ہلکی آواز میں صحافی کو بیوقوف کہتے ہوئے گالی دی۔اس وقت کمرے میں موجود صحافی کا کہنا تھا کہ شور کے باعث میں سن نہیں سکا کہ صدر جو بائیڈن نے کیا کہا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فاکس کے پیٹر ڈوسی کے مہنگائی کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر جو بائیڈن کیسا محسوس کرتے ہیں تو وہ آپ کی توجہ اس تقریب کی ویڈیو کی طرف مبذول کرائیں گے،۔بعد ازاں صحافی ڈوسی پیٹر نے فاکس پر دیے گئے انٹرویو میں اس واقعے سے متعلق پوچھے جانے پر بات نہیں کی۔انہوں نے بے نیازی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی نے اس بارے میں حقیقت کو جانچنے کی کوشش نہیں۔اس سے قبل کہ معاملے پر جو بائیڈن کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا، وائٹ ہاوس نے جلد بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی پریس ریلیز جاری کردی۔

شاید اس دفعہ وائٹ ہاوس کو اس معاملے کو اپنانے میں کوئی عار اور پریشانی محسوس نہیں ہوئی اور اس نے پرگرام کے جاری کردہ اپنے ٹرانسکرپٹ میں بھی اس واقعے کو گفتگو کے ساتھ شامل کردیا، جس کے ساتھ یہ واقعہ سرکاری تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔اخبار نیویارک ٹائمز کی وائٹ ہاوس میں نمائندہ صحافی کیٹی روجرز کا اس معاملے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ ٹرانسکرپٹ کا اسکرین شاٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرانسکرپٹ کچھ خاص ہے۔