وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرنے پر مریم اورنگزیب کے بیان کی مذمت

352
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بڑا اقدام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعظم عمران خان کے بارے میںغیر شائستہ الفاظ استعمال کرنے پر مریم اورنگزیب کے بیان کی مذمت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدتہذیبی اور بد تمیزی مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے – مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کر کے ہرپاکستانی کی دل آزاری کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں اخلاقی، سیاسی و جمہوری اقدار کا کوئی وجود نہیں – نازیبا الفاظ پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے – کوئی بھی شائستہ یا باوقار شخص ایسے الفاظ کا چناؤ نہیں کر سکتا -انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت چور مچائے شور والا راگ الاپ رہی ہے- وزیر اعظم عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیںاور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان سے دلی محبت رکھتے ہیں