عمران خان مسلسل چار سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں، عظمی بخاری

214

لاہور: مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل چار سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے۔حکومت کے ترجمان آج بھی آکر عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے تھے آپکی ڈھٹائی کو سو توپوں کی سلامی ملنی چاہئے ۔جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے۔شہبازشریف کو برطانیہ کی عدالت نے صادق و امین قرار دیا۔نوازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز ہر محاذ پر سرخرو ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاعمران خان اور عثمان بزدار ناکامی کے تمام تمغے وصول کررہے ہیں۔یہ مکافات عمل ہے،چور،چور کا شور مچانے والے خود سرٹیفکیٹ شدہ چور ثابت ہورہے ہیں۔کرایے کے ترجمانوں کے پاس عمران نیازی کی کسی چوری کا جواب نہیں۔تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے سوار باری باری چھلانگیں لگانا شروع ہوگئے ہیں۔شہزاد اکبر جیسے مہرے کی حقیقت بھی عیاں ہوگئی ہے۔

بنی گالہ سب مافیاز کی جائے پناہ بن چکا ہے۔وزیراعظم ہاوس عوامی مسائل کیلئے نہیں حزب اختلاف کیخلاف سازشوں کیلیے استعمال ہورہا ہے۔نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عمران خان نے دی۔شہبازشریف کی بجائے عمران خان پر اسکا مقدمہ درج کرائیں۔عمران خان نے فیصل سلطان اور یاسمین راشد کی رپورٹس پر نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دی۔