فی تولہ سونے کے دام 350 روپے بڑھ گئے

289

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کے بھائو 350 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 26 ہزار 350 روپے پر پر پہنچ گئے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 8 ہزار 325 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1838 ڈالر پر ہوگیا۔