پاکستان اسٹاک،65فیصد حصص کی قیمتیں کم ہو گئیں

182

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کی زدمیں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھونے کے بعد 44900 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ، مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے23ارب روپے سے زائد ڈو ب گئے جبکہ 65.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا ابتدائی سیشن میں کم قیمت حصص کی خریداری سے انڈیکس 45018 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 94.37پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45018.28 پوائنٹس سے کم ہو کر 44923.91 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 21.04 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17747.58پوائنٹس سے گھٹ کر 17726.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30878.62 پوائنٹس سے کم ہو کر 30786.29 پوائنٹس پر آگیا۔ کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23 ارب 11 کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار 453 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب 32 ارب 48 کروڑ 96 لاکھ 98 ہزار 259 روپے سے کم ہو کر 77 کھرب 9 ارب 36 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار 806 روپے ر ہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 5 ارب روپے مالیت کے 16 کروڑ2لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو7ارب روپے مالیت کے 17 کروڑ 61 لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 214میں کمی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے سینر جیکو پاک 2 کروڑ 54 لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ11لاکھ، حیسکو ل پیٹرول 1 کروڑ 18 لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 98 لاکھ اور ہم نیٹ ورک 68 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 75.00 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1124.00 روپے ہو گئی اسی طرح 21.84 روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر 660.00 روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو میں152.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2084.00 روپے ہو گئی اسی طرح 30.00 روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 770.00 روپے پر آ گئی۔