پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ

215
پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی ہوٹل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا سمیت مختلف کاروباری شخصیات شریک ہوئی، تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل جاپان توشیکازو نے کہا کہ ستر سال کے درمیان ہمارے تعلقات خوشگوار اور بہترین رہے،امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ مزید خوشگوار تعلق رہے گا، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور جاپان کے اشتراک سے بہت بڑے اہم منصوبے سامنے آئے ہیں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد منصوبوں پر شروع کیا جائے گا،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیادی پر سرکاری لوگو کا اعلان بھی کیا گیا۔