اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 179روپے ہوگئی

365

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گرگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.15 روپے سے بڑھ کر176.40روپے اور قیمت فروخت 176.30 روپے سے بڑھ کر 176.60 روپے ہو گئی اسی طرح20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.80روپے سے بڑھ کر 179 روپے اور قیمت فروخت 179.30 روپے سے بڑھ کر 179.50 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت 201.50 روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 238روپے اور قیمت فروخت 241 روپے پر بدستور برقرار رہی۔