پاکستان کی ترقی کیلیے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،فتح مری

267

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام آواز آداب فورم اور سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے ٹنڈوجام کے مصنف ریاض عمرانی کے رسالے کی تقریب رونمائی اور زرعی تحقیقاتی ادارے سندھ کے ڈائریکٹر لیاقت علی بھٹو اور مونو پولی ٹیکنکل کالج ٹنڈوجام کے پرنسپل پروفیسر فدا حسین میر جت کی زراعی میدان میں خدمات پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری تھے۔ ڈاکٹر فتح محمد مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے جو بھی کام کریں گے ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ اس طرح مذید لوگوں کو آگے بڑھنے اور کام کرنے کا شوق پیدا ہو۔ انہوں نے کہا زراعت میں ترقی کرکے ہم اپنے ملک اور صوبے کو ترقی دلا سکتے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم زیادہ پیدا وار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتاب دوستی معاشرے کے اندر محبت امن اور آشتی پیدا کرتی ہے کتابوں سے تعلق ختم ہونے کی وجہ سے ہم میں معاشرتی برائیاں پیدا ہو ئی جن کا علاج ہم کتاب دوست بن کر کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ریاض عمرانی ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی ادارہ سندھ لیاقت بھٹو پرنسپل مونو پولی ٹنکیل کالج ٹنڈوجام فدا حسین نے بھی اظہار خیال کیا۔