ٹھٹھہ:18 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ،اسکول بند

258

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں کورونا کا حملہ، 18 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 5 روز کے لیے اسکول بند۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی کی 18 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے گزشتہ چند روز قبل تمام طالبات کے ٹیسٹ لیے گئے تھے اور رپورٹ ٹھٹھہ بھیجی گئی، جس میں 18 طالبات کی رپورٹ پازیٹیو آگئی کورونا وائرس کی تصدیق اور رپورٹ کا طالبات کو علم نہ ہوسکا ،طالبات اور پورا اسٹاف اسکول پہنچ گیا ، اسکول کی ہیڈ مسٹریس یاسمین انڑ نے کورونا کی تصدیق ہونے والی طالبات کو الگ کر دیا اور ان کے والدین کو اسکول بلاکر طالبات کو گھر بھیج دیا 18 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مکلی میں خوف و ہراس پھیل گیا، مختلف چینلز پر خبریں آنے کے بعد محکمہ ایجوکیشن کو ہوش آیا اور آخری پیریڈ میں اسکول 5 دنوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا،مکلی کے رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا طالبات کے اسکول جانے کی وجہ سے دوسری طالبات یا اسٹاف میں کورونا وائرس پھیل نہ گیا ہو۔