کمبہار برادری کو جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا،حاجی نور محمد

293

بدین(نمائندہ جسارت)آل سندھ کمبھار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے کنونشن میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کے علاوہ چیئرمین حاجی نور محمد کمبہار وائس چیئرمین حاجی علی محمد کمبہار سندھ کے صدر ڈاکٹر محمد شریف وریامانی جنرل سیکرٹری زین العابدین کمبہار وائس چیئرمین محمد علی کمبہار صدر خواتین ونگ شاہدہ کمبہار کے علاوہ دیگر عہدیدران اور برادری معززین نے کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمبہار برادری کے معززین اور عہدیدران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمبہار برادری ایک مخلص خدمت گار اور تخلیق کار قوم ہے ،دورِ جدید کی تیز ترین ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے سیاسی اور معاشرے میں اپنی حیثیت کو نمایاں اور مضبوط کرنے برادری کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کمبہار برادری کو متحد ہونے کے علاوہ تعلیم سیاسی اور سماجی شعور کے اصول کے لیے اپنی کوشش کاوش اور جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا۔کمبہار برادری کے معززین نے کہا کمبہار اپنی مٹی اور دھرتی سے سب سے زیادہ پیار اور لگاؤ رکھنے والی قوم ہے، ہمیں اپنے بچے اور بچیوں کو بنیادی اور جدید تعلیم کے ساتھ فنی تربیت پر بھی زور دینا ہو گا تاکہ دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی نوجوان نسل اور مستقبل کے معماروں کی تربیت کی جا سکے۔ کمبہار برادری کے معززین نے کہا ہم برادری کو تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکمران اور سیاسی جماعتوں سے اپنی مسائل مشکلات کے حل حقوق کی فراہمی اور جائز مقام کے لیے برابری کی بنیادوں پر بات کریں گے جہاں بھی عزت، جائز مقام اور حیثیت ملے گی ان کے ساتھ ہوں اب کمبہار برادری کھوکھلے نعروں اور وعدوں پر یقین کرنے کی بجائے عملی اقدام کریں گئے۔