پرنٹ میڈیا سے جڑے لوگ مشکل میں ہیں،ٹکا خان

189

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) اخبار فروش فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے کہا ہے کہ ریاست نے اخبارات کو صنعت کا درجہ تو دیا ہے لیکن اس صنعت سے جڑے لوگوں کو صنعت سے ڈکلیئر نہیں کیا ، مسلمانوں کی آزادی میں سندھ کا بڑا کردار ہے اور سندھ اولیاء اللہ کی دھرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید افضال شاہ اخبار مارکیٹ میں اخبار فروشوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران محمد زاہد، محمد شفیق، ناصر نثار، چودھری نذیر، مشتاق احمد، عبدالنبی سمہ لانی، حاجی غازی خان، یوسف شاہ، نذر محمد ناصر، سید ضمیر شاہ، ملک اے ڈی بی، شیخ صلاح الدین، سید عامر شاہ، ایوب مہر اور دیگر موجود تھے۔ ٹکا خانکاکہنا تھا کہ سول سوسائٹی میں اخبار فروشوں کو اعلیٰ مقام حاصل ہوا ہے اس وقت اخبار فروش فیڈریشن اخبار فروشوں کی سب سے طاقتور اور سب سے بڑی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں سے ہماری شراکت داری اُصولوں کی بنیاد پر ہے ،پرنٹ میڈیا سے جڑے لوگ اس وقت مشکل میں ہیں،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات سے جڑے افراد نے آپ کو وزیر اعظم بنانے میں بڑی مدد کی ہے اگر آپ ان کو انعام یا سہولیات دینا چاہتے ہیں تو اخبارات کو صنعت کا قانونی درجہ دے کر انہیں سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کو پال سکیں اور اپنے بچوں کی شادیاں کر سکیں۔