مٹیاری،6024 میں سے 5892 افرادکی کورونا کو شکست

285

مٹیاری(نمائندہ جسارت) 6024 مریضوں میں سے 5892 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، صرف 108 افراد کورونا وائرس میں مبتلا،کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سمیت دیگر کانٹی جنسی کے نام جاری کردہ لاکھوں روپیہ فنڈز میں محکمہ ہیلتھ مٹیاری کی کرپشن کی اطلاعات،ڈی ایچ او کی کرپشن کرنے کی تردید: مؤقف میں اظہار محکمہ صحت کے مطابق مٹیاری ضلع میں کورونا وائرس کی 5 ویں لہر میں تاحال 108 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جنہیں اپنے گھروں میں آئسولیٹ کردیاگیاہے جبکہ مجموعی تعداد 6024 افراد میں سے 5892 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہیں، ذمہ دار ذرائع کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع مٹیاری میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے یکم سے 15 فروری تک ضلع بھر میں لوگ رکھنے کے لیے 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح تاحال بھی محکمہ ہیلتھ مٹیاری کی جانب سے بے خوف ڈی ایچ او مٹیاری کی جانب سے من پسند افراد کومقرر کرنیاور جعلی بل بنانے رقم خورد بردکرنے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں یہ بھی واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسریارمحمد کھوسو کو پہلے بھی مبینہ کرپشن پر ہٹاکر ان کی جگہ دوسرا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر رکھاگیاتھا ۔ذرائع کے مطابق لیکن دوبارہ ایک بار پھر محکمہ ہیلتھ کے سیکشن افسر حسنین کی مبینہ طور رشوت لینے،سفارش اور کوششوں سے ایک بار پھر یارمحمد کھوسو کوٍڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری مقرر کیا گیا ہے جو بند کمروں میں دوسے چار افسران اور اکاؤنٹنٹ فرید سے ملی بھگت کرکے کورونا وائرس کی مد میں ملنے والے لاکھوں روپے کی رقم کو خوردبرد کرنے کے علاوہ پیٹرول دیگروں کانٹی جنسی میں جعلی بل بناکر مبینہ کرپشن کی جارہی ہے جس کی اگر تحقیقات کی جائے تو کرپشن کے راز فاش ہوجائیں گیاس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کے حکام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر یار محمد کھوسو نے90 لاکھ روپیہ کرونا ویکسین لگانے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کرپشن کی تردید کی۔