ٹیسٹ پاس نوجوانوں کو آرڈرز جاری کیے جائیں ،رئیس منصوری

233

ٹنڈو باگو /بدین (نمائندہ جسارت)تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا ہے سندھ میں لاکھوں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے دردر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت جے ایس ٹی کے اُمیدواروں کو تاحال آرڈر جاری نہ کرنا سندھ حکومت کی سستی اور غفلت کا نتیجہ ہے جس کی وجہ اسکولز مسلسل بند ہوررہے ہیں لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوباگو میں اسلامی جمعیت طلبہ ضلع بدین کے زیر اہتمام منعقدہ 2 ر وزہ تربیت گاہ کے موقع پر اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش فیصلہ تعلیمی دشمنی کا نتیجہ ہے اساتذہ کا تقرر کرنے کے بجائے اسکولز کو تالے لگاکر لاکھوں طلبہ مستقبل تاریک کی طرف دھکیلا جارہا ہے جو سازش ہے۔ سندھ بھر تعلیمی اداروں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں اور اسکولز میں فرنیچر اور دیگر اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے رکھا بجٹ ہڑپ کرلیا جاتا ہے جس کی وجہ بچوں کی تعلیم تباہ ہورہی ہے لاکھوں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا۔ تربیت گاہ خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ نے کہا کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کا اہم کردار ہے جمعیت نے ہی بچوں کے مستقبل کو روشن کیا ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بچے محنت اور جدوجہد کرکے ملک میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں بچے روشن مستقبل کے معمار ہیں جو شخص علم کی تلاش میں نکلے وہ خدا تعالیٰ کے راستے میں ہے علم کے بغیر انسان نابینا ہے اسکول اور کالج میں پڑھنے والے طلبہ ملک کے کونے کونے میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ بچوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر ممتاز ماہر تعلیم اللہ بچایو ہالیپوٹہ، جمعیت طلبہ عربیہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی،سردار زبیر سولنگی ودیگر نے شرکت کی۔