قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

371

کیا تم نے اْس شخص کے حال پر غور نہیں کیا، جس نے ابراہیمؑ سے جھگڑا کیا تھا؟ جھگڑا اِس بات پر کہ ابراہیمؑ کا رب کون ہے، اور اس بنا پر کہ اس شخص کو اللہ نے حکومت دے رکھی تھی جب ابراہیمؑ نے کہا کہ ’’میرا رب وہ ہے، جس کے اختیار میں زندگی اور موت ہے، تو اْس نے جواب دیا: ‘‘زندگی اور موت میرے اختیار میں ہے‘‘ابراہیمؑ نے کہا: ’’اچھا، اللہ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے، تو ذرا اْسے مغرب سے نکال لا‘‘ یہ سن کر وہ منکر حق ششدر رہ گیا، مگر اللہ ظالموں کو راہ راست نہیں دکھایا کرتا۔(سورۃ البقرۃ:258)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان تم میں سے ہرایک کی گردن پر رات میں تین گرہیں لگاتا ہے صبح جاگ گیا اور اللہ کو یاد کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اٹھ کر وضوکیا تو ایک اور گرہ کھل گئی، نمازکے لیے کھڑا ہوا تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں، اس طرح وہ چست اور خوشدل ہوکرصبح کرتا ہے اس نے بہت بڑی بھلائی حاصل کرلی، اور اگر ایسا نہ کیا تو نحوست اور برے حال میں صبح کرتا ہے اور اسے کوئی بھلائی نصیب نہیں ہوتی‘‘۔ (بخاری، مسلم)