برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے اغواکرلیا

263

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی اہل کاروں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کرکے ایک فوجی کیمپ میں قید کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کئی بیرکوں میں فوجی اہلکاروں نے بغاوت کی،جس کے بعد صدر کی رہایش گاہ کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی میڈیا پر جاری تصاویر میں کئی بکتر بند گاڑیوں کو گولیوں سے چھلنی دیکھا جا سکتا ہے ۔