بلجیم میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج‘ 7مظاہرین گرفتار

204
برسلز: شہری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کی ہے

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں پر مشتعل 50 ہزار مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شہریوں نے احتجاج کے دوران کئی عمارتوں کے شیشے توڑدیے۔ ادھر پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کااستعمال بھی کیا گیا۔اس دوران 70افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں اومیکرون کی بدترین صورتحال ہے۔