گزری میںمین روڈ سے خاتو ن کی لاش برآمدہوئی

269

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیر کو شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزری میںٹوٹل پمپ کے قریب سے مین روڈ سے ایک 35سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔بلدیہ دو نمبر پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جن کی شناخت 50 سالہ نفیسہ زوجہ مصطفی عمر کے نام ہوئی۔سائیٹ حبیب بینک چورنگی ARY آفس کے قریب ریلوے پھاٹک ٹرین کی ٹکر سے 70 سالہ عبدالقوی ولد شاہ رسول شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال پہنچادی گئی،کورنگی ناصر کالونی علی مسجدکے قریب مسلح رہزنوں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 32سالہ علی بخش ولدنورکو زخمی کردیا اور فرا ر ہوگئے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔