جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی نے 4ملزمان کوجیل بھیج دیا

406

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والے ڈکیت گروہ کے چار ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت فیضان 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا،فیضان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔فیس بک پرملزم ک 1377 فالوورز تھے۔