مولانا عبد الرحمن سلفی وہیل چیئر پر دھرنے میں آئے ‘ حافظ نعیم نے استقبال کیا

478
کراچی: حافظ نعیم الرحمن مولانا عبدالرحمن سلفی کا دھرنے میں استقبال کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت غربا الحدیث کے سرپرست مولانا عبد الرحمن سلفی اپنی پیرانہ سالی کے باعث وہیل چیئر پرجماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کے منظور کردہ کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ان کا استقبال کیا، مولانا عبد الرحمن سلفی نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اوردھرنے کے شرکا سے اظہار یکجہتی کیا ۔