مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

385

انگلینڈ کے معروف فٹ بالر مائیکل اوون آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

مائیکل اوون دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ فٹ بالر کل 26 جنوری کو کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مائیکل اوون فٹ بال کے شائقین کے گڑھ لیاری کا دورہ بھی کریں گے۔ مائیکل اوون 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مائیکل اوون کا دورہ پاکستان فٹ بال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

فٹ بالر مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ مائیکل اوون 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے۔ مائیکل اوون 1998 میں بی بی سی کے اسپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر رہے۔