تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی

1001

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم تشکیل دے دی گئی، فواد چوہدری، اعظم سواتی سمیت کئی شخصیات کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دے دی، مرکزی تنظیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مرکزی تنظیم میں فواد چوہدری، اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی کو بھی نائب صدور مقرر کیا گیا ہے، اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطاءاللہ بھی بطور نائب صدور فرائض انجام دیں گے۔

جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل ہوں گے۔ مولا بخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ جوائنٹ سیکرٹریز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔