برطانیہ میں روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل سے فرار ہوگیا

768

لندن: برطانیہ میں صفائی کیلئے استعمال ہونے والا روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے کیمبرج کے ایک ہوٹل میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والا خود کارروبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے سے واپس آنے کے بجائے باہر نکل گیا۔

عملے کو 15 منٹ بعد جب روبوٹ ویکیوم کلینرکے غائب ہونے کا پتا لگا  توان کی دوڑیں لگ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے سوشل میڈیا پرواقعہ کا ذکرکرتے ہوئے اپیل کی کہ جسے بھی روبوٹ ویکیوم کلینر ملے وہ واپس کرجائے کیونکہ وہ چارجر سے چارج ہوتا ہے اور کسی دوسرے کے لئے بیکار ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر روبوٹ ویکیوم کلینر کے فرار کی خبر وائرل ہوگی۔ بہت سے صارفین نے روبوٹ ویکیوم کلینر کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے وہ آزادی سے لطف اٹھا رہا ہوگا۔

روبوٹ ویکیوم کلینر فرار کے اگلے روزہوٹل کے قریب ایک جھاڑی میں الجھا ہوا برآمد ہوا۔