پنجاب: صحت کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

346

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے دفترمیں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ پی اینڈڈی مجاہدشیردل،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرفرخ نوید،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراور محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق صحت کے جاری 14منصوبوں میں میانوالی میں 200بستروں پرمشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کا قیام،اٹک میں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کاقیام،لیہ میں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کا قیام،بہاولنگرمیں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کا قیام،راجن پورمیں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال کا قیام،بلوچستان میں ہسپتال کا قیام،لاہورمیں 1000بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال فیز1کاقیام،جناح ہسپتال لاہورمیں ایمرجنسی اور ٹراماسنٹرکاقیام،سروسزہسپتال لاہورمیں ایمرجنسی اور ٹراماسنٹرکاقیام،یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزلاہورکا قیام،ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام،ملتان میں نشتر2ٹیچنگ ہسپتال کا قیام،رحیم یارخان میں شیخ زید2ٹیچنگ ہسپتال قیام اورظاہرپیررحیم یارخان میں ہب اور سپوک کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا قیام شامل ہیں۔سیکرٹری محکمہ پی اینڈڈی مجاہدشیردل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو اجلاس کے دوران صحت کے تمام منصوبوں پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں صحت کے جاری تمام منصوبوں پرجاری پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔پنجاب میں صحت کے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں کبھی بھی صحت کے شعبہ میں اتنے بڑے منصوبے شروع نہیں کئے گئے۔پنجاب میں نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم ہوں گی۔پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار صوبہ کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے نئے سرکاری ہسپتالوں کا قیام دورحاضر کی اہم ضرورت ہے۔زیادہ سے زیادہ مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہورکے موجودہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایکسپنشن انتہائی اہم ہے۔رواں سال دویاتین نئے سرکاری ہسپتالوں کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔