ن لیگ سیاسی نہیں بلکہ مافیا ہے، وزیراعظم

243
وزیراعظم سے سندھ کے ایم این ایز کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں، وہ ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں،احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجرموں سے ڈیل کا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے،ن لیگ  نے ہر شعبے میں رانا شمیم جیسے لوگوں کو استعمال کیا ہے،  مافیا ہمیشہ بلیک میلنگ کا سہارا لیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے وزیروں کو ہدایت کی کہ عوام کو مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی تاریخ بتائیں، کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت میں تمام پرانی رسیدیں پیش کیں، میرا شریف فیملی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، شہباز شریف بتائیں، ملک مقصود کون ہے؟ ایک چپڑاسی کے اکاونٹ سے 16 سو کروڑ روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں گئے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ شریف فیملی کی کوئی اخلاقی ویلیوز نہیں ہے، کرپشن کرنے والا اپوزیشن لیڈر بنا بیٹھا ہے۔