آسٹریلیا: اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں 2 کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان 

419

آسٹریلیا کی 2 ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساﺅتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے اسکول کلاسز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہو گی۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں نیو ساو?تھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق نیو سا ﺅتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وبا عروج پر ہے۔کورونا وائرس کے نیو ساﺅتھ ویلز میں 20 ہزار 324 کیسز جبکہ وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آسٹریلیا میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں۔