جھڈو ،بے امنی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

193

جھڈو(نمائندہ جسارت) جھڈو تھانے کی حدود میں بے امنی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیاہے،تین روز میں ایک کار ایک موٹر سائیکل رہزن چھین کر لے گئے جبکہ آج امام مسجد کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔شہری حلقوں میں تشویش،جلد گاڑیوں کی برآمدگی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جھڈو میں گزشتہ کئی روز سے بیامنی عروج پر پہنچ گئی ہے،ڈکیتی،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے،دو روزقبل سنجی موری کے مقام سے نامعلوم ڈکیتوں نے سفیان آرائیں سینئی کلٹکس کار، دو موبائل فون اور 38ہزار روپے نقد چھین لیے اور انہیں رسیوں سے باندھ کر میرپورخاص شہر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ہفتہ کی رات جمڑاو موری سے نامعلوم رہزن معروف تاجر روزی خان پٹھان کے بیٹے شیر خان پٹھان سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے چھین کر فرار ہوگئے،جبکہ اتوار کے روز نامعلوم چور محمدی مسجد کے امام مولانا تنویر احمد نقشبںدی طاہری کی گھر کے باہر کھڑی ہوئی سی ڈی 70موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے،چوری،ڈکیتی و رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے،شہری حلقوں نے جھڈو تھانے کی حدود میں بڑھتی ہوئی بیامنی کی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئیوارداتیں کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے گاڑیاں ریکورکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔