کوہستان کے گائوں اور گوٹھوں کوان کا حق دلوائیں گے

140

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)کوہستان قومی اتحاد کی جانب سے جھمپیر کے قریب نظر فارم پر مچھ کچھیری منعقد کی گئی جس میں فنکار عباس فقیر،جانب شیدی،فقیر فیض علی،قومی راگی بچل سندھی الغوزہ نواز ارباب کھوسو،دنبورا ساز عطا پروین پالاری،سندھ کے مزاحیہ فنکار عبداللہ ملاح عرف موالی،نور محمد ملاح ،دھنی بخش پالاری،غلام علی عرف مرچو پالاری،مورائی مینھن وسایو پالاری خمیسو اور دیگر فنکاروں نے اپنے بہترین فن سے لوگوں کے دل جیت لیے اس مچھ کچھیری سے خطاب کرتے ہوئے کوہستانی قومی اتحاد کے رہنما ڈاکٹر لکھمیر پالاری نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوہستانی علاقے کے لوگوں کو ان کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کی ہے اور کوہستان کے گائوں گوٹھوں کو پکا کراکر ان کو ان کے حقوقِ دلوائیں گے ۔پروگرام کے انتظامات کوہستانی قومی اتحاد کی رضاکار ٹیم کے رہنما ڈاکٹر امتیاز پالاری، محمد بخش بروہی،شاہ محمد چانگ، علی کھوسو، ادریس آتھو، حاجی حسین پالاری،سلام الدین پالاری نذیر پالاری، خدا ڈنو پالاری اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی (ش ب ) کے رہنما یونس بھان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔