فرانس خواتین کے لیےخطرناک ترین ملک قرار

394

فرانس خواتین کےلیے سب سے خطرناک ملک قرار دیدیا، فرانس میں سب سے زیادہ خواتین کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فرانس میںرواں برس کے آغاز پر تین خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلانے اور خواتین پر گھریلو تشدد کے خاتمے کےلیے کمر کس لی ہے، فرانسیسی حکومت کے عزم کے پیچھے حقوق نسواں کےلیے کام کرنے والی تنظیموں کا کلیدی کردار ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں خواتین کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 کے آغاز پر ہی تین خواتین کو گھریلو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
تینوں خواتین کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے حقوق نسواں کےلیے کام کرنے والی تنظیموں نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ میکرون حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، جس کے بعد حکومت نے تنظیموں سے خواتین پر گھریلو تشدد ختم کرنے کا وعدہ کیا۔