موہن جو دڑو گھومنے جائیں اور کھانے کی فکرنہ کریں

378

وادی سندھ کی5 ہزار سالہ قدیم تہذیب موہن جو دڑو کو دیکھنے کے لیے جانے والے سیاحوں کی بھوک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔
ضلع لاڑکانہ کے مشہور علاقے موہن جودڑو سے پانچ منٹ کی دوری پر واقع گاؤں بلڑی کی رہائشی حاکم زادی نامی خاتون نے موہن جو دڑو میں سندھی کھانوں کا ایک چھوٹا سا اسٹال لگایا ہے۔
اس اسٹال پر وہ اپنے گھر کے تیار کردہ کھانے فروخت کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے کھانے انتہائی مناسب قیمت کے ہوتے ہیں اور لوگوں ان کا ذائقہ بھی بہت پسند آتا ہے۔
حاکم زادی نے کا کہنا ہے
کہ میرے شوہر میرے ساتھ کام میں مدد کرتے ہیں، اسی وجہ سے ہمیں کسی کی تنخواہ نہیں نکالنی پڑتی۔لوگوں کو ان کے کھانے کا ذائقہ کیسا لگتا ہے، یہ جاننے کے لیے حاکم زادی نے اپنے اسٹال پر ایک عدد رجسٹر بھی رکھا ہوا ہے جس پر وہ لوگوں سے اپنے کھانے سے متعلق رائے لیتی ہیں۔