شرجیل گیم چینجر پلیئر ہے ،بابر اعظم ۔ چمپئن ہم بنیں گے ، شاداب

257

کراچی(سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ 7کی فرنچائزڈ کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کے حصول کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،شرجیل گیم چینجر پلیئر ہے اور ساتھ کھیلنے والے بیٹسمین پر پریشر نہیں آنے دیتا اس کے ساتھ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے، شرجیل سمیت تمام کھلاڑیوں کو فٹنس پر توجہ دینی پڑے گی تاکہ بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو پورا کرسکیں۔ انہوں نے اتوار کو ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ سے پہلے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں بشمول مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز کی ایک ساتھ پریکٹس میچ کھیلنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے میچ کو تماشائیوں سمیت میچ کھیلنے والے کھلاڑی بہت انجوائے کرتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی بہت اچھے بولر ہیں اور دن بہ دن ان کی بولنگ میں بہتری آتی جارہی ہے اور ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تواقعات پر اترنے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ٹیم کو جیتانے کی پوری کوشش کروں گا، کراچی کنگز کے پیٹرموس بہترین کوچ ہیں اور ان کی سروسز بہت اچھی ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی تعداد کووڈ کی وجہ سے 25 فیصد کی گئی ہے، پروٹوکولز کی پابندی سے ہی ہم پی ایس ایل کو کامیاب بناسکتے ہیں، تاہم امید ہے کہ گرائونڈ میں موجود تماشائی اور گھر میں رہ کرکرکٹ میچز دیکھنے والے کرکٹ کوسپورٹ کریں گے ، ٹیم کے تمام کھلاڑی پروٹوکولزکی مکمل طورپابندی کررہے ہیں ۔ بابراعظم نے کہا کہ محمدعامر ہمارا اہم اور میچ وننگ بولر ہے اور اس نے بہت سے میچز جیتوائے ہیں، ہماری ٹیم کے پاس بہت اچھا کامبینیشن ہے اور میں مکمل طور پر مطمئن ہوں۔دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جس طرح پی سی بی نے پروٹوکولزاچھے بنائے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کامیابی سے مکمل ہوگا، کوشش یہی کی گئی ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے کامنینیشن کو برقرار رکھا جائے کیونکہ وہ اچھا کامنینیشن تھا لیکن قوانین کے مطابق 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں تاہم ٹیم اچھی بنی ہے، فائنل کھیلیں گے اور چمپئن بننے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اتوار کو ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ڈیٹا بیس فرنچائرذ ہے اور اسی اعتبار سے میں اپنا بیٹنگ نمبر سیٹ کرتا ہوں، لوگوں کا کام تو اعتراض کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور کووڈ کے ڈاکٹرز اچھا کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ پی ایس ایل کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ شاداب خان نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کے تیز بولرز کا معیار بہت اچھا ہے اور ہمارے پاس فاسٹ بولنگ کے شعبہ میں معیاری بولر ز ہیں۔