انڈر19ورلڈ کپ، بھارت نے یوگنڈا کو ہرا دیا

300

ٹرینیڈاڈ(جسارت نیوز)بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر19ورلڈ کپ میں بھارت نے یوگنڈا، بنگلا دیش نے یو اے ای اور افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے دی، برائن لارا اسٹیڈیم، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں بھارت انڈر 19 نے یوگنڈا کو 326 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 402 رنز بنائے، راج باوا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگ کرش رگھوونشی نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 144 رنز بنائے، یوگنڈا کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نشانت سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، راج باوا کو مرد میدان قرار دیا گیا، گروپ اے کے میچ میں بنگلا دیش نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، یو اے ای کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 148 رنز بنا کر آٹ ہو گئی، پنیا مہرا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، رپن مونڈل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بنگلا دیش نے مطلوبہ ہدف 24.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، محفوظ الاسلام نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 109 رنز سے کامیابی حاصل کی۔