حکومت سے باہر نکل آیا تو زیادہ خطرناک ہوں گے،وزیراعظم

501
وزیراعظم سے سندھ کے ایم این ایز کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز+ اے پی پی+ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی حکومت میں ہوں توخاموش ہوں، اگرحکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اور اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، تحریک انصاف موجودہ اور اگلی حکومت کی مدت پوری کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، سارا پریشر روپے پر تھا، ہمارے پاس ڈالرز ہی نہیں تھے،روپے کے گرنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، پاکستان سے ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے، تنخواہ دار طبقے کی حالت کو ٹھیک کرنا ہے، کوشش ہے کہ جلد ہی تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین کی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے کوئی مفاہمت نہیں کرنی، کوئی این آر او نہیں دینا، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے، پرویز مشرف نے 2 بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ میں بھی انہیں مشرف کی طرح این آر او دے دوں گا، انہوں نے ملک میں افرا تفری پھیلائی ہوئی ہے جب کہ اپوزیشن کے احتساب کو جہاد سمجھتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈرنہیں قوم کا مجرم سمجھتاہوں، قومی مجرم سے ہاتھ ملانا قوم سے غداری ہوگی کیونکہ اْس شخص نے اپنے بیٹے اور داماد کو ملک سے فرار کرایا، اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔ عدالتیں شہبازشریف کے کیسوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چوری کرکے بھاگنے والاٹبرکبھی واپس نہیں آئیگا، پیسے کی پوجا کرنے والا اور لندن بھاگنے والا کبھی واپس نہیں آئیگا۔انہوں نے بتایا کہ 19 ہزار کسٹم کیسز میں 270 ارب روپے جبکہ ایف بی آرکے2500ہزارارب کیکیسزعدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، مافیاز کے 800 حکم امتناع کے 2500 ارب پھنسے ہوئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سترسال کی خراب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں، پاکستان کیاندرسے 8 ہزارارب کا ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاؤں گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف آپس میں لڑ پڑی تھی، جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔