جماعت اسلامی کا دھرنا مظلوموں کی آواز ہے‘ شمس سواتی

248

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سندھ اسمبلی پردھرنا مظلوم عوام کی آواز ہے۔ سندھ حکومت نے کالا بلدیاتی ایکٹ نافذ کر کے کراچی کے 3کروڑ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے۔ سندھ میں پہلے ہی کرپشن عروج پرہے اورلوٹ مار کا نظام جاری ہے۔ کراچی کے نوجوانوں پر روزگار کے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں اور تعلیم یافتہ نوجوان رکشہ چلانے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت غیرجمہوری اقدامات سے باز رہے اور جمہوریت کو بدنام نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے اور کراچی کے جرأت مند بہادر قائد حافظ نعیم الرحمن کراچی کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کراچی کے عوام اپنے بہادر قائد کی پشت پر کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ جماعت اسلامی کراچی کی یہ جدوجہد لازمی کامیاب ہوگی اور کالا بلدیاتی ایکٹ واپس لیا جائے گا۔