دھرنے میں مزدور شریک ہوئے‘ خالد خان

176

نیشنل لیبر فیڈریش کراچی زو ن کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ اسمبلی پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہونے والا دھرنا محنت کشوں کی آواز بن چکا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے محنت کش دھرنے میں مستقل شرکت کر رہے ہیں اور محنت کشوں نے اپنے محبوب قائد سراج الحق کا فقید المثال خطاب سنا۔ دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی آواز ہے اور کراچی کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی ایک توانا آواز ہے۔