پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مطالبات

220

پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ، اسلام شاہ، ملک سعید جان لہڑی عزیز احمد سارنگزئی، ناصر راہی، حاجی افضل مینگل، حاجی خدائے رحیم، نعمت خان کاکڑحاجی علی گل اصغر لودھی شمس خان خلجی آغا ذلفقار شاہ عنایت اللہ محمد عمرودیگر نے کہا ہے کہ بے حس حکمرانوں کی جانب سے منی بجٹ پیش کر کے اشیائے خورد نوش اور روزمرہ کے استعمال کے اشیاء پر ٹیکس لگا کرمحنت کش اور غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات بجلی اور ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے ظالمانہ فیصلے سے اشیاء ضرورت کی قیمتیں محنت کشوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی اور مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے لیکن ملازمین کی
تنخواہوں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس پرمحنت کشوں نے شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کو تنخواہوں میںمہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے منی بجٹ میںکی گئی مہنگائی سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے ان کے قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔ ا ن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے مزدور نان شبینہ کے محتاج بن چکے ہیں آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے قلیل آمدن میں گزارہ نہ ہونے کے سبب خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ خدا کے قہر کے نزول کے حقدار معاشیات سے نا بلد حکمرانوں نے مہنگائی تیل و بجلی گیس و دیگر یوٹیلیٹی بلز کی قیمتوں میں اضافے و مہنگائی کو وطیرہ بنالیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مزدور کش پالیسیوں میں جکڑے حکمرانوں کے انسانیت کش غلط فیصلوں کے خلاف عوامی نمائندگی کے دعویدار پارٹیوں کی خاموشی پر ماتم کرنے کے بجائے اب ملک بھر کے مزدوروں کو خود ہی اس سخت ترین مہنگائی کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عیاشیوں اور غلط فیصلوں کی سزا غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو مل رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ محنت کش متحد ہوکر مہنگائی اور بے روزگاری خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف
بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ منی بجٹ میں پٹرولیم، بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے ناروا فیصلے کو واپس لے، مزدوروں کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے، اشیائے خوردونوش دال چینی روغن آٹا و دیگر اشیا اور دوائیوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 2018 کی سطح پر لائے۔ انہوں نے کہا پاکستان ورکرز فیڈریشن مہنگائی کے خلاف خاموشی کو گناہ عظیم تصور کرتے ہوئے ملک بھر شدید احتجاج کرے گی۔ انہوں نے ملک بھر کی مزدور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ خاموش تماشائی نہ بنے منظم اور متحد ہوکر منی بجٹ کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے جد وجہد کرے پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان مزدور تحریک میں صف اول کا کردار ادا کریں گے۔