ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے گا

143

پاکستان کینال لیبر یونین سی بی اے بلوچستان کی جانب سے محکمہ ایریگیشن اور بلوچستان حکومت کو محکمہ کے ملازمین و مزدوروں کو درپیش مسائل پرپیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات، پوائنٹ ٹو پوائنٹ چارٹر آ ف ڈیمانڈ کی شقوں پر بحث اور ان مسائل کے حل کے لیے احکامات تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کینال لیبر یونین سی بی اے بلوچستان کے چارٹر آ ف ڈیمانڈ پرسیکرٹری ایری گیشن محمد فتح بھنگر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایری گیشن کی سی بی اے یونین کے مرکزی صدر محمد عمر جتک اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری عابد بٹ کی قیادت میں یونین کے مرکزی رہنماء شاہ جہان ایوبی، ملک نصیر درانی قاضی ذاکر قریش اور محمد کریم نے محکمہ ایری گیشن کے اسپیشل سیکرٹری ندیم سمالانی سے ان کے دفتر میں ملازمین و مزدوروں کو درپیش مسائل جن میں سینیارٹی کے مطابق تمام کیٹگری کی پوسٹوں پر پروموشن ، اپ گریڈیشن کے لیے محکمہ فنانس اور محکمہ لاء کو سفارشات بھجوانے، وفاق اور دیگر تین صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کی بھرتیاں کرنے نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں مزدوروں و ملازمین کے لیے اور ادارے کی قیمتی اراضی پر قبضوں، کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان محکمہ ایریگیشن کی کالونیوں کی مرمت وائٹ واش کے لیے فنڈز مختص کرنے، محکمہ کی کروڑوں روپے کی مشینری کو تباہی سے بچانے اور اس کی مرمت کرکے اسے بلوچستان کے ترقیاتی عمل میں شریک کرنے مشینری کا غلط استعمال فوری طور پر روکنے کے لیے پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان سی بی اے کے رہنمائوں کے مطالبہ پر بھر پور اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پربلوچستان لیبر فیڈریشن مرکزی رہنماء عابد بٹ نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تمام شقوں کو پیش کیا اور ان پر عملدرآمد کے لیے یونین کے صدر محمد عمر جتک اوردیگر رہنمائوں نے احکامات جاری کرنے کے لیے بات چیت کی محکمہ ایریگیشن کے اسپیشل سیکرٹری ندیم سمالانی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں پیش کیے گئے مطالبات پر عمل کیا جائے گا اور ان میں چند ایک اہم مسائل اور ملازمین کے مطالبات پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن سرسبز بلوچستان کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کینال لیبر یونین سی بی اے بلوچستان کے مطالبے پر محکمہ کی مشینری کی تحقیقات اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور محکمہ کی نئی مشینری کو بھی ترقیاتی کاموں کے لیے بھر پور طریقہ سے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پرموشن کالونیوں کی مرمت پرموشن اور اپ گریڈیشن کے حوالے مکمل یقین دہانی کرائی کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا اور نئی بھرتیوں لواحقین کوٹہ حقیقی ورثاء کے حوالے سے تعیناتیوں کے عمل کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔