سندھ گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج کی گلی میں سیوریج کا پانی ختم کیا جائے

222

کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 51/A میں قائم سندھ گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج کی دیوار کے ساتھ گلی میں تقریباً تین ماہ سے زائد گزرجانے کے باوجود بھی یہاں سیورج کے بہتے گٹر اور سیوریج لائن کی مرمت نہیں کی جارہی، جبکہ گلی میں جمع شدہ سیورج کا پانی جہاں علاقہ مکینوں اور کالج میں آنے جانے والوں کے لیے شدید مشکلات کے علاوہ یہاں اتنے عرصے پانی جمع ہونے کے باعث کالج کی دیواریں گرجانے کا بھی خطرہ لاحق ہے جس کی نشاندہی کئی مرتبہ کورنگی واٹر اینڈ سیوریج اور یونین کمیٹی ممبران کو کروائی گئی علاقے کی حالت زار پر ا نتظامیاں کی جانب فوٹو سیشن کے لیے وزٹ کیے۔ تقریباً دو ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ عملی اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کے علاوہ کالج آنے جانے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ علاقہ کی عوام کی حکام بالا سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو اس مسئلہ سے نجات دلائیں۔
مرسلہ:محمد جاوید عباس