مواچھ گوٹھ میں گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جھلس کرزخمی ہوگئے

243

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مواچھ گوٹھ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیاگیا ۔ایف آئی اے نے سپر ہائی وے پرٹیچرز سوسائٹی کے قریب 22 سالہ شاہ نواز ولد اسماعیل سے اسلحے کے زور پر لوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔