فہد منیر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایس اے اکیڈیمی کی کامیابی

342
فہد منیر بیسٹ آل راؤنڈر ایوارڈ وصول کر رہے ہیں بائیں جانب منیر شاد خوشی کا اظہار کررہے ہیں

ریاض میں دوستانہ کرکٹ میچ میں ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر فہد مینر شاد کی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ایس اکیڈیمی نے ریاض ماویرکس کو 16 رنز سے ہرادیا ۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ جواب میں ریاض ماویرکس کو وہ آغاز نہیں ملا جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔فہد منیر بیسٹ آل راؤنڈراور شاکرنےبیسٹ بیٹسمین کا ایوارڈ حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں کو اے ایس اکیڈمی کی طرف سے ٹرافیاں دیں گئیں۔