انجینئر فیض احمد نجدی کے اعزاز میں خوش آمدید ڈنر

216

پاکستانی ادیبوں، صحافیوں اور شاعروں کی انجمن پاکستان رائٹرز کلب (ریاض) سعودی عرب کے سرپرست اعلیٰ انجینئر فیض احمد نجدی کی ریاض آمد پر ان کے دوستوں غلام قادر ملا، عاشق سمو، انجینئر مشتاق وسان اور انجینئر عبداللہ عباسی نے خوش آمدید ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں سندھی روایات کے مطابق مہمان کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔ فیض نجدی نے سندھی بھائیوں کی طرف سے محبت کے اظہار پر عاجزی اورخوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔