رانا زمان خان ن لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر مقرر

201
رانا زمان خان

پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رانا زمان خان کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کا صدر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف نے امید کا اظہار کیا کہ رانا زمان اس اہم ذمے داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کو پورے سعودی عرب میں فعال اور مضبوط کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ رانا زمان خان کا کہنا تھا کہ میں قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ذمے داریاں بھرپور انداز میں ادا کروں گا۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں ریاض ریجن کے چیئرمین راشد پرویز اعوان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا طارق محمود، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں محمد طارق جنید، ریاض ریجن کے صدر نور خان شنواری، راجا غلام اکبر نمبردار رانا محمداسلم، گوہرشاہ، قیوم کنگ، رانا سلطان محمود، چودھری خالد رشید، مزاحمیہ ریجن کے صدر مبارک علی بھٹی، مکرم نصیر، عثمان چیمہ، اشفاق، رضوان، احمد اشفاق، ملک لیاقت اور دیگر نے رانا محمد زمان کو مبارک باد دی۔