ہر تارک وطن پاکستان کا سفیر ہے ارشد تبسم اورعدنان ساہی کی ملک عرفان علی سے ملاقات

301

سعودی دارالحکومت ریاض میں معروف سماجی کارکنان ارشد تبسم اورعدنان ساہی نے سماجی شخصیت ملک عرفان علی سے ملاقات کی، جس میں مختلف قومی و غیرملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارشد تبسم نے کہا کہ پردیس میں ہر تارک وطن پاکستان کا سفیر ہے اور عرب دیس کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملک عرفان علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی مضبوط معیشت اور تیز رفتار ترقی عالم اسلام کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو فخر ہے کہ وہ اپنے برادر ملک میں امن و آزادی کے ماحول میں روزگار کماتے ہیں۔ اس موقع پر محمد عدنان ساہی نے سعودی عرب میں امن کے قیام اور مملکت کی سلامتی و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔