سنگین جرائم میں ملوث ملزموں سمیت 47 گرفتار

205

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 47ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتار شدگان میں قتل،اغواء برائے تاوان ،اقدام قتل، ڈکیتی ،رہزنی،گاڑیاں وموٹرسائیکلیں اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیںگرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میںاسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دوسری غیرقانونی اشیاء برآمدہوئیںکراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ناصر جمپ بس اسٹاپ کورنگی کراسنگ روڈ پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مطلوب ملزم طالب حسین ولد شاہد گرفتار کو کرلیا،ملزم نے جیکب آباد کی حدود میں سرکی برادری کے قائم علی سرکی کو قتل کرنے کے بعد کراچی آ کر روپوش ہوگیا تھا،ملزم کے خلاف ٹل جیک آباد میں مقدمہ بھی درج ہے اور وہ پہلے بھی تین بار جیل جا چکا ہے ۔سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے4مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جو منشیات فروشی اورڈکیتی ورہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان غلام علی ولد صاحب خان ، زوہیب علی ولد محبوب علی ،نظیر احمد ولد موج علی،ارباب علی ولد لدھو خان اورحبیب ولد رحمت کے قبضے 3پستول ، بھاری مقدار میں چرس اورشراب برآمدکرلی،ائرپورٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث جیوںکو گرفتار کرلیاجس کے قبضے سے شاہراہ فیصل سے چوری کی گئی ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی،کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کر لیا جوجعلی کسٹم انسپکٹر بن کر وارداتیں کرتا تھا،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے جو کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان کے علاوہ دیگرمقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1101/2021 ،مبینہ ٹائون پولیس کو مقدمہ الزام نمبر 754/2021 اور گلشن اقبال پولیس کومقدمہ الزام نمبر 1100/21 میں مطلوب تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم خود کو کسٹم کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے وارداتیں کرتا تھا،ویسٹ زو ن پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں39 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،رہزنی،اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ،اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ ،موٹرسائیکلیںاور دوسری غیرقانونی اشیاء برآمدہوئیں۔