بھولوکے قاتل کی سرپرستی قادرمگسی کررہے ہیں‘آفاق احمد

250

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹنڈوالٰہیار کا واقعہ مہاجروں سے ظلم کا آغاز ہے۔بھولوکے قتل کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔جولوگ روزگارکے حصول کیلیے کراچی آئے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔گھرکی چابی ہمارے پاس ہے ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرنا۔جب تک مہاجرقوم ایک نہیں ہوگی معاملات حل نہیں ہوں گے۔وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر شاہد فراز و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔آفاق احمد نے کہا کہ ٹنڈو الہیار میں مہاجرنوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ اس واقعہ میں خواتین پر پولیس نے تشدد کیا۔مجھے بتایا گیا کہ ٹنڈوالٰہیارمیں حالات بہت خراب ہیں۔ہم ٹنڈوالٰہیاراس لیے گئے کہ حالات کچھ بہتر ہوجائیں۔آفاق احمدنے کہا کہ مجھے میرے ساتھیوں نے منع کیاکہ ٹنڈوالہیارمت جائیں۔ٹنڈوالہیارمیں بزرگوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔آفاق احمد نے الزام لگایا کہ قاتل کی سرپرستی قادرمگسی کررہے ہیں۔قاتلوں کو سرکاری سرپرستی میں مبارکباد دی گئی۔آفاق احمد نے کہا کہ بھولوخانزادہ کے قتل کے گواہان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔ہم کسی پر ظلم نہیں کررہے ہیں۔بھولو کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔آفاق احمد نے کہا کہ بھولوکے قتل کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔جو لوگ قاتل کی ستائش کررہے ہیں انکو بھی شریک جرم بنایاجائے۔آفاق احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نوکریاں بھی اردو بولنے والوں کو نہیں دیتی۔شہرمیں ہوٹل کھول کرقبائلی علاقہ بنانے کی کوشش نہ کرے۔