نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی منسوخ کردی

738

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اومیکرون کے بڑھتے کیسز پیشِ نظر اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے میری شادی نہیں ہو رہی کیوں کہ میں بھی ان نیوزی لینڈ کے شہریوں میں شامل ہوں جنہیں وبائی امراض کے نیتجے میں ایسا تجربہ ہوا ہے اور جو بھی اس طرح کے حالات میں پھنس گیا ہے مجھے اس کے لیے افسوس ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ہم سب بہت لچکدار ہیں اور میں جانتی ہوں کہ ہم سب یہ ایک دوسرے کے لیے کر رہے ہیں اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس سے ہمیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا پلان بہت آسان ہے، بوسٹر ڈوز لگوائیں اور ماسک کا استعمال کریں، دوسروں سے دوری نہیں رکھے سکتے تو جتنا ممکن ہو سکے رابطے کو کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون اب دنیا کے 80 سے زیادہ ممالک میں ہے، یہاں اس کی آمد سے پہلے ہمارے پاس بوسٹر ڈوز شروع کرنے، بچوں کی ویکسی نیشن اور تیاری کرنے کا وقت ملا ہے۔