شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر قرار، ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

481

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، وہ سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سال کے بہترین کرکٹر قرار پائے ہیں، انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں۔ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل تھے۔

شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز  جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار  رہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ایئر جبکہ بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔پاکستانی کی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔